مردان میں آپریشن کے دوران ایس پی شہید جبکہ انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔
مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان ، پولیس موبائل پر حملہ ، ایس ایچ او شہید ، 3 دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی اور 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادرسمیت 2 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔