زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان

image

زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ بروز اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہو گی، اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب کے بعد چاند کے دکھنے کا امکان ہے۔

اسی پیشگوئی کے ساتھ زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا تاہم کچھ خطوں میں 10 مارچ کو چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے۔

چاند نئے دور میں داخل ہو گیا، سائنسدانوں کا دعویٰ

عدد اسکالرز اور فلکیاتی رصد گاہوں جیسے SAAO اور محققین یالوپ اور اودے کے مطابق 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں ہلال آنکھ یا ٹیلی سکوپ کے استعمال سے نظر نہیں آئیگا تاہم ٹیلی سکوپ کے استعمال سے امریکہ کے کچھ حصوں میں چاند کے نظر آنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US