امریکہ کا غزہ میں امدادی سامان فضا سے گرانے کا فیصلہ

image

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی شدید قلت کے پیش نظر فضا سے خوراک اور امدادی سامان گرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر دیا۔

امریکی صدر نے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد کہا کہ غزہ میں سمندری اور زمینی راستوں کے ذریعے بھی امداد پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ حملے، کولمبیا نے اسرائیل سے خریداری روک دی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فلسطینی امداد کی تلاش میں اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری میں 7 اسرائیلی قیدی بھی مارے جا چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US