صوبہ خیبر پختونخوا کی 15 وزرا پر مشتمل کابینہ تشکیل، گورنر نے دستخط کر دیے

image

صوبہ خیبرپختونخوا کی 15 وزرا پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

صوبائی کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان اور سید قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو شامل ہیں۔

مانسہرہ سے ممبر صوبائی اسمبلی زاہد چن زیب کو وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

ارشد ایوب، وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے کزن ہیں اور پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی رہ چکے ہیں۔

فضل شکور پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت میں صوبائی وزیر قانون رہ چکے ہیں۔

عاقب اللہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں اور رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

 

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US