ایم کیو ایم پاکستان کی تنظیمِ نو کا آغاز کردیا گیا ہے۔خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گیے بیان کے مطابق ’رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں کمیٹی کو تحلیل کر کے اس کی تنظیم نو کی جائے۔‘
رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں بدھ کو کراچی میں منعقد ہوا۔ دوسرے مرحلے میں تمام شعبہ جات، صوبائی کمیٹی، ڈسٹرکٹس، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیمِ نو کی جائے گی۔‘کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک مرکزی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینر وہ خود ہوں گے۔ایڈہاک کمیٹی کے ارکان میں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائم خانی، کیف الوریٰ اور رضوان بابر شامل ہیں۔