سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے کی مکمل تائید کرتا ہوں۔نو مئی کے ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔‘بدھ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے نو مئی میں ملوث افراد کا تعین کیا جائے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’کیپیٹل ہِل پر حملے میں ملوث افراد کو بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا تھا۔‘’نو مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری میں کسی کی دلچسپی نہیں، اس حوالے سے ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟‘