لائیو: پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے، امریکہ

image

کور کمانڈر کانفرنس کی تائید کرتا ہوں کہ 9 مئی کے ملزمان کو سزا ملنی چاہیے: عمران خان

خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل وزرا اور مشیر کون ہیں؟

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، مریم اورنگ زیب سینیئر وزیر

بھٹو کیس کے خفیہ گوشے: سزا وکلا کی غلطی یا جنرل ضیا اور مولوی مشتاق گٹھ جوڑ کا نتیجہ؟

---------------------------------------------

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے، امریکہ 

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کے درمیان پرامن اور سودمند تعلقات کے خواہاں ہیں۔

پریس بریفنگ سے خطاب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد کے پیغام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تمام معاملات بشمول کشمیر پر آئندہ مذاکرات کا خیرمقدم کرے گا، ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اور پرامن بات چیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’مذاکرات کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین انڈیا اور پاکستا کو کرنا ہوگا۔‘

کور کمانڈر کانفرنس کی تائید کرتا ہوں کہ 9 مئی کے ملزمان کو سزا ملنی چاہیے: عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے کی ’مکمل تائید‘ کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔

بدھ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے نو مئی میں ملوث افراد کا تعین کیا جائے۔ کیپیٹل ہِل پر حملے میں ملوث افراد کو بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا تھا۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’نو مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری میں کسی کی دلچسپی نہیں، اس حوالے سے ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟‘

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، مریم اورنگ زیب سینیئر وزیر

پنجاب کی 18 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزرا سے حلف لیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حلف اٹھانے والے وزرا کو مبارکباد دی اور نئی کابینہ کے ارکان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ’پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں، انشا اللہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ میں اورمیری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US