پنجاب کابینہ: مریم نواز اور شہباز شریف کے وزرا میں کیا فرق ہے؟
بڑے ایوانوں میں ’مفاہمت کے بادشاہ اور گرو کا راج‘ استحکام لا سکے گا؟
کبھی سوچا نہ تھا کہ ایم این اے بنوں گی: سبین غوری
آئی ایم ایف نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے جائزے کے لیے مشن بھیجے گا
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹینڈ بائی پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد مشن بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومتی اتحاد کو فی الحال وزیر خزانہ کا انتخاب کرنا ہے جسے فوری طور پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ معاہدہ 11 اپریل کو ختم ہو رہا ہے جس کے بعد ایک اور بیل آؤٹ پرگرام کی ضرورت ہو گی۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل ترجیح ہے۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا کہ ’معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔‘
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تبصرے سے گریز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی عوام کی بھلائی کے لیے معاشی استحکام کی خاطر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔‘
ان کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر مل چکے ہیں۔
--------------------------------------------------------------------------
پنجاب اسمبلی میں ارکان نے مخصوص نشستوں پر حلف اٹھا لیا
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد حمد خان نے ارکان کا حلف جاری رکھا۔
--------------------------------------------------------------------------
پنجاب اسمبلی میں کل صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی
پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح دس سے شام چار بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو کل کے لیے پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔
ارکان اسمبلی کے نام بطور ووٹر انتخابی فہرست میں انگریزی حروف تہجی کی ترتیب سے شامل کیے گئے ہیں۔
ارکان اسمبلی کو ووٹ کے لیے اسمبلی کے جاری کردہ شناختی کارڈ کے ساتھ ایوان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
-------------------------------------------------------------------------
پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کی رہائی کی قرارداد
پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی سمیت دیگر رہنماوں کی رہائی کی قرارداد پیش کی گئی۔
قرار داد میں لکھا گیا کہ ’امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کے خلاف جتنی بھی غیر قانونی ایف آئی آرز درج ہیں ان کو فی الفور ختم کیا جائے۔ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور قانون کا غلط استعمال بند کیا جائے۔‘
قرارداد میں کہا گیا کہ ’عمران خان پر ناجائز مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، انتقامی سیاست ملکی مفاد میں ہے اور نہ ہی عوام کے مفاد میں ہے۔‘
تمام مقدمات عمران خان کو عوام سے دور کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں، قرارداد
’بے گناہ صحافیوں عمران ریاض خان اور اسد طورپر بھی بے بنیاد مقدمات کو ختم کرکے رہا کیا جائے‘