سٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹوں کی ایک طرف سے بالکل سادہ نکلنے کی کہانی کیا ہے؟

image

کراچی کے ایک بینک منیجر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں بینک منیجر نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹوں میں غلطی کی نشاندہی کی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ صبح سویرے بینک کو موصول ہونے والے ایک ہزار کے نئے نوٹوں کی گڈیوں میں کئی نوٹ ایک طرف سے پرینٹگ کے بغیر ہی سپلائی کر دیے گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے پبلک ریلیشن کے شعبے نے اس معاملے پر موقف دینے سے گزیز کرتے ہوئےغلطی کی ذمہ داری پرنٹنگ پریس پر ڈال دی ہے۔ ترجمان مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، جلد ہی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ویڈیو بنانے والا اپنا تعارف نیشنل بینک ماڈل کالونی برانچ کے منیجر کے طور پر کررہا ہے۔

ویڈیو بنانے والے کی جانب سے پاکستانی کرنسی کے ایک ہزار والے نوٹوں کی گڈیاں دکھائی گئی ہیں، نوٹ مکمل سیریل کے ساتھ دکھائے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ منگل کو بینک سپلائی ہونے والے یہ نئے نوٹ ہیں، جن میں گڈی میں موجود کئی نوٹ ایک طرف سے پرنٹ ہوئے بغیر ہی بینک میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

ایک صارف کی شکایت پر بینک عملے نے جب نوٹوں کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صارف کی شکایت درست ہے، اور گڈی کے کئی نوٹ ایک طرف سے پرنٹنگ کے بغیر ہی سپلائی کردیئے گئے ہیں۔ 

وڈیو بنانے والے مزید بتایا کہ کئی افراد بینک سے کیش لے کر جاچکے ہیں، نئے نوٹ کے پیکٹ ہونے کی وجہ سے عام طور پر لوگ ایک ایک نوٹ کو چیک نہیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کتنے نوٹ اس طرح کے آئے ہیں۔ لوگ جب اپنے پاس موجود کیش کو چیک کریں گے تو ہی اصل مالیت ان نوٹوں کی سامنے آسکے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US