’یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کا کہا جا رہا ہے‘

image
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ’کچھ سیاسی عناصر چاہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو جائے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین سے رابطہ کر کے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کر دیا جائے۔‘

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ جیل مینوئل کے مطابق جو بھی قید میں ہو اسے ہفتے میں صرف ایک ملاقات کی اجازت ہوتی ہے لیکن عمران خان چار چار ملاقاتیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی رپورٹس کی وجہ سے صرف اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ دیگر جیلوں میں بھی ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بقول جیل میں عمران خان کو جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی اور قیدی کو میسر نہیں۔ ’ایکسرسائز کے لیے سائیکل فراہم کی گئی، کھانے پینے کی اشیا کی جو بھی ڈیمانڈ کی جاتی ہے وہ سب مہیا کیا جاتا ہے۔ انہیں کوئی تنگی نہیں ہے۔‘

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کچھ عناصر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کی کوشش رہی کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔

 

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے۔ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی۔

عدالت نے علامہ ناصر عباس کی درخواست پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

 

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت

انسداد دہشتگری کی عدالت میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عمران خان اور شریک ملزمان میں آج بھی چالان کی نقول  تقسیم نہ ہو سکیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US