لائیو: یورپی یونین سے رابطوں کا الزام، پی ٹی آئی نے عطا تارڑ کا دعویٰ مسترد کر دیا

image
پیسوں کے لیے غیرضروری آپریشن، کے پی میں صحت کارڈ سے نجی ہسپتالوں کو کم کرنے کا فیصلہ

سینٹ انتخابات: جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان

اڈیالہ میں عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات، ’سینیٹ امیدواروں سے متعلق مشاورت‘

کیا موجودہ حکومت نگراں حکومت کا تصور ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے؟

۔۔۔۔۔۔

جعلی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ اور الزام تراشی کا مجموعہ ہے: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے پورپی یونین کو خط لکھنے کے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

بدھ کو پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’جعلی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات، الزام تراشی اور بیہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین واحد جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے یورپی یونین کو کوئی خط لکھا گیا ہے اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔‘

’تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف بدترین انتقام کے سلسلے کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کیلئے کاوشیں سب کے سامنے ہیں۔‘

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ’ن لیگ کے تجربہ کار وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی جس کی گواہی ان کے اپنے لیگی وزراء دے چکے ہیں۔‘

’عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ملک کو دیوالیہ کی دہلیز پر پہنچانے والے مجرموں کے گروہ کو ایک بار پھر  عوامی منشا کے برخلاف مسلط کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم پارٹ ٹو کے تمام ’تجربہ کار‘ وزراء کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔‘

تحریک انصاف جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کے لیے یورپی یونین سے رابطہ کر رہی ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ’کچھ سیاسی عناصر چاہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو جائے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین سے رابطہ کر کے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کر دیا جائے۔‘

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کچھ عناصر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کی کوشش رہی کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔

 بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ جیل مینوئل کے مطابق جو بھی قید میں ہو اسے ہفتے میں صرف ایک ملاقات کی اجازت ہوتی ہے لیکن عمران خان چار چار ملاقاتیں کر رہے تھے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی رپورٹس کی وجہ سے صرف اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ دیگر جیلوں میں بھی ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بقول جیل میں عمران خان کو جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی اور قیدی کو میسر نہیں۔

’ایکسرسائز کے لیے سائیکل فراہم کی گئی، کھانے پینے کی اشیا کی جو بھی ڈیمانڈ کی جاتی ہے وہ سب مہیا کیا جاتا ہے۔ انہیں کوئی تنگی نہیں ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US