پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لیے تیار ہے: شہباز شریف

image

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) انتہائی بصیرت والا منصوبہ ہے جو غربت کا خاتمہ اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں بدھ کو چین کی نیوز ایجنسی ’ژنہوا‘ کو خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور چین مشترکہ ترقی اور خوش حالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کو چینی جدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ ایک عظیم کامیابی کا نمونہ ہے۔‘’چین نے کروڑوں افراد کو خط غربت سے نکالا اور تعلیم، صحت، طبی سہولیات اور روزگار تک رسائی فراہم کی۔‘وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’چیلنجوں کے باوجود، چین دیگر ممالک کے مقابلے میں بتدریج ترقی کر رہا ہے۔‘’غربت کے خاتمے، ملازمتوں کی فراہمی، قصبوں اور شہروں، زراعت اور صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر پلیٹ فارمز میں کاروبار شروع کرنے کے لیے اس ماڈل کو اپنانا چاہیے۔‘شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’چین ہائی ٹیک اور اعلٰی معیار کی پیداوار کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاکستان بھی مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی اور زرعی شعبوں کو اپنی طرف راغب کرے گا۔‘انہوں نے کہا کہ ’سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے جس کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ، تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔‘’پاکستان صنعتی پارکس اور ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور چینی تاجروں کو ٹیکسٹائل، سٹیل اور دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لیے راغب کرنا چاہتا ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US