یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر کی یورپی یونین کی پولیٹیکل اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی چیئر پرسن سے ملاقات

image

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کی پولیٹکل اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی چیئر پرسن ایمبیسڈر ڈیلفائن پرانک سے ملاقات کی ہے۔برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ ب کی طرف سے ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق ملاقات کے موقع پر باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادل خیال کیا گیا۔ آمنہ بلوچ اور ڈیلفائن پرانک نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کی شراکت داری کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US