اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

image

واشنگٹن۔6مارچ (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیل سے غزہ میں جاری جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے اسرائیلی اخبار ’’اسرائیل ہیوم ‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔ آپ کو اسے ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آپ دنیا کے ایک بڑے حصے کی حمایت کھو رہے ہیں۔ آپ بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہے ہیں۔ جنگ ختم ہونی چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US