امریکا کی حوثیوں، حزب اللہ اور القدس فورس کے ارکان پر پابندیاں عائد

image

واشنگٹن ۔27مارچ (اے پی پی):امریکا نے حوثی ملیشیا، حزب اللہ اور القدس فورس کے متعدد ا رکان پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں۔

العربیہ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کا ہدف چھ ادارے، افراد اور دو ٹینکر ہیں جو لائبیریا، بھارت، ویتنام، لبنان اور کویت میں مقیم یا رجسٹرڈ ہیں، انہوں نے سامان کی ترسیل اور مالی لین دین میں سہولت فراہم کرنے میں حصہ لیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان گروپوں کے لیے غیر قانونی سامان بھیجنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے اختیار میں موجود وسائل کا استعمال جاری رکھیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US