صنعا۔27مارچ (اے پی پی):یمن میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ڈی فیکٹو امیر محمد صلاح الدین زیدان المعروف سیف العدل کا بیٹاخالد محمد زیدان گھر میں آگ لگنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
العربیہ کی رپورٹس کے مطابق محمد صلاح الدین زیدان کے بیٹے خالد محمد زیدان کی گھر میں آگ لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے۔خالد رمضان المبارک سے قبل آگ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا،یہ واقعہ ماہِ رمضان سے دو دن پہلے شمال مشرقی یمن کے شہر مآرب میں پیش آیا ۔