برازیل، سیلا ب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات میں مزید اضافہ

image

برازیلیا۔27مارچ (اے پی پی):برازیل کی ایسپریتو سانتو ریاست اور ریو دی جنیرو شہر میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

شنہوا کے مطابق حکام نے اطلاع دی ہے کہ ایسپریتو سانتو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 19 افراد اور ریو دی جنیرو میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ ریکارڈ کیا گیا کہ تقریباً 7,300 لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا اور 6 لوگ لاپتہ ہیں۔صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے پریس کو اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور آفت سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جائے گی۔

بتایا گیا کہ خطے میں مزید کچھ مدت تک تیز بارش اور طوفان جاری رہیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US