سعودی عرب کے ولی عہد کی سربراہی میں کابینہ اجلاس، غزہ کی صورتحال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا

image

ریاض ۔27مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سربراہی میں جدہ میں منعقد ہوا جس میں غزہ کی صورتحال سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔

ایس پی اےکے مطابق وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کابینہ اجلاس میں ہونے والی کارروائی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ولی عہد سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر کے ٹیلی فونک رابطے کے علاوہ کویت کے وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے بھی بحث کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی تازہ ترین حالات پربھی تبادلہ حیال کیا گیا جن میں سرفہرست غزہ کی پٹی میں ہونے والے انسانی المیے کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے سکیورٹی کونسل کی جانب سے فوری جنگ بندی کی قرارداد کو سراہا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا وزرا کونسل نے حکومت کی جانب سے انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے لیے رہائشی سکیم کے حوالے سے شروع کی جانے والی مہم ’جود الاسکان‘ کو سراہتے ہوئے اسے بہترین اقدام قرار دیا۔وزرا کونسل کے اجلاس میں متعدد امور کے فیصلے کیے گئے جن میں وزیر ثقافت یا ان کی جانب سے مقرر کردہ نمائندے کو تاجکستان کے ساتھ ثقافتی امور میں تعاون کے لیے اختیار دیا گیا۔

وزارت پانی ، زراعت اور ماحولیات کی جانب سے جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ زرعی میدان میں تعاون کے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں حج سیزن کے دوران عارضی بنیادوں پر مختلف ممالک سے درآمد کی جانے والی افرادی قوت کے ویزوں کی فیس حکومتی جانب سے ادائیگی کے فیصلے کو جاری رکھا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US