سیاحت کے حوالے سے رواں سال 10 کامیاب ترین ممالک میں شمولیت کا ہدف ہے،سعودی عرب

image

ریاض ۔27مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ رواں سال سیاحت میں سب سے زیادہ کامیاب ترین 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں منافع فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بتایا ہے کہ ہمارا ملک یہ سنگ میل عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کے آخر تک سیاحت کے شعبے نے مجموعی ملکی پیداوار میں حصہ تقریباً 5 فیصد رہا جسے 2030 تک بڑھا کر 10 فیصد تک لانا ہے۔

وزیر سیاحت نے کہا کہ مملکت میں اس وقت سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں 9 لاکھ 40 ہزار ملازمین ہیں اور 2030 تک ہماری وزارت یہ تعداد 10 لاکھ تک بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US