روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، وزیر خارجہ ہنگر ی

image

بداپسٹ ۔27مارچ (اے پی پی):ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔

تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ مواصلات کے تمام ذرائع کھلے رہیں گے اور روس سے اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم روس کے تمام اہم رہنماوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگرکسی بھی ملک سے اعلیٰ سطح کے رابطے منقطع کرنے جیسے اقدامات مستقبل میں امن کے امکانات کو کم کردیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ سفارت کاری ایک دوسرے سے بات کرنے کی صلاحیت کے بارے میں ہے، چاہے حالات پیچیدہ ہی کیوں نہ ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US