نیویارک ۔27مارچ (اے پی پی):امریکا نے الزام لگایا ہے کہ منگولیا کے سابق وزیر اعظم نے کرپٹ سکیم کی رقم سے نیویارک شہر میں دو لگژری اپارٹمنٹس خریدے ہیں ۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی استغاثہ کا کہنا ہے کہ سکھبتار بٹ بولڈ نے 2009-2012 تک منگولیا میں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران غیر قانونی شیل کمپنیوں کے ذریعے کان کنی کے معاہدوں سے لاکھوں ڈالر کا فائدہ اٹھایا اور کرپشن کے پیسوں سے نیویارک میں سینٹرل پارک سے صرف بلاکس کے فاصلے پر دو اپارٹمنٹس خریدے۔سکھبتار بٹ بولڈ کا کے وکیل اورین سنائیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر بیٹ بولڈ عدالت میں اپنے اس دن کا انتظار کر رہے ہیں،جب انہیں ان بے بنیاد دعووں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا موقع ملے گا۔البتہ بٹ بولڈ کو خود الزامات کا سامنا نہیں ہے۔ لیکن اگر عدالت استغاثہ کے دعووں کو درست قرار دیتی ہے تو جائیدادیں ریاست کی طرف سے ضبط کی جا سکتی ہیں۔