وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

image

دبئی۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پیر کو دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں جن میں آیانا ہولڈنگ کے چیئرمین عبداللہ بن لہیج اور محمد ہلال بن تراف المنصوری، چیئرمین ناد الشیبہ ہولڈنگ شامل تھے۔ انہوں نے موجودہ اقتصادی شراکت داری کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے طریقے تلاش کئے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ریئل اسٹیٹ کی ترقی کے شعبوں کو شامل کرنے کے لئے مزید تنوع کی تلاش کی۔

انہوں نے ان مسابقتی فوائد پر روشنی ڈالی جو پاکستان کو اعلیٰ منافع اور پائیدار ترقی کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی منزل بناتے ہیں۔وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو ان کے سفر کے ہر مرحلے میں معاونت کرنے بشمول مارکیٹ ریسرچ، ریگولیٹری رہنمائی، سرمایہ کاری کی سہولت، سرمایہ کاری کے بعد کی مدد اور ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانے میں ایس آئی ایف سی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US