اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان

image

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 24، سیدو شریف 16، کاکول 11، بالاکوٹ 2، منڈی بہائوالدین12، لیہ 10، جہلم 8، مری6، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، منگلا ایک، راولاکوٹ 7 ، گھڑی دوپٹہ 2 اور مظفرآباد ائیرپورٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42 ،پڈ عیدن اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US