برسلز۔22اپریل (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بین الاقوامی سہ ماہی جریدے “ڈپلومیٹک ورلڈ” کے موسم بہار ایڈیشن کے اجراء پر بیلجیئم اور یورپی یونین کے لئے عمان کی سفیر روآ الزاجالی کے استقبالیہ میں شرکت کی ۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق برسلز میں وزارت خارجہ سفارتی امور کے انڈر سیکرٹری شیخ خلیفہ الحارثی بھی اس موقع پر موجود تھے۔