سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پاکستان ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے وفد کی ایرانی صدر سے ملاقات

image

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے ایک وفد نے پیر کو یہاں ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دونوں فریقین نے ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان باہمی اور بین الپارلیمانی یونین کے فریم ورک کے اندر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینے اور عوام سے عوام کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US