اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ مذاکرات اور تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے پارلیمانی تبادلوں کو مزید وسعت دینے اور ثقافتی تعاون اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔