آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا،وفاقی وزیر قانون و انصاف

image

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مخصوص نشستوں کے حوالہ سے عدالت عظمیٰ کے عبوری حکم نامہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ آئینی تشریح کا معاملہ ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت 5 رکنی لارجر بینچ کا معاملہ کی سماعت کرنا موزوں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ بھی جاری کرتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ آئین کےآرٹیکل 51 اور 106 کی تشریح کا معاملہ ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملہ میں امتناع کے حکم سے احتراز برتا جانا چاہئے تھا، منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے، آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US