سعودی ٹیک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کےمواقع تلاش کریں، شزہ فاطمہ خواجہ

image

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیک کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کےمواقع تلاش کریں۔وہ پاکستانی تکنیکی مہارت اور سعودی مارکیٹ تک رسائی کے ساتھ ساتھ منافع بخش سرمایہ کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں۔

پیر کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ سے سعودی آئی ٹی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی۔سعودی ٹیک کمپنیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے اس اقدام کو سراہا جس کا مقصد پاکستانی مارکیٹ میں شامل ہونے والے سعودی کاروبار کے لئے تعاون پر مبنی اور خوش آئند ماحول کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام سعودی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے مواقع تلاش کریں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے سعودی وفد پر زور دیا کہ وہ پاکستانی تکنیکی مہارت اور سعودی مارکیٹ تک رسائی کے ساتھ ساتھ منافع بخش سرمایہ کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں ۔ ملاقات میں کنوینئر ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تانیہ ایدرس، ایڈیشنل سیکرٹری ایم او آئی ٹی ٹی، عائشہ حمیرا موریانی اور ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US