آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

image

کراچی۔ 07 مئی (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق طالب علموں کی جانب سے دونوں گورنرز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ٹی طالب علموں نے دونوں گورنرز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد اور صوبہ کے دیگر شہروں میں آئی ٹی کورسز شروع کرنے جارہے ہیں۔

گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے تمام اقدامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کورسز نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US