وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں گذشتہ روز جھڑپ میں زخمی ہونے والے 6 جوانوں کی عیادت کی

image

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں گذشتہ روز جھڑپ میں زخمی ہونے والے 6 جوانوں کی عیادت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور بلند حوصلے کو سراہا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ زخمی جوانوں نے بہادری کے ساتھ شرپسندوں کا مقابلہ کیا ۔

سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کا بہترین علاج معالجہ ہو رہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی ان کے ہمراہ تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US