ہری پور۔ 08 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف تندوروں، بیکریوں اور ہوٹلوں کی انسپکشن کی۔
اس دوران روٹی کے وزن میں کمی، سرکاری نرخ کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم دستیابی پر 6 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔