نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی کی ملاقات

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول تجارت و سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US