تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ،وفاقی وزیر تعلیم

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں ناخواندگی اور غربت کے چیلنج کو قبول کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، تعلیم ہمارے ایجنڈے پر سرفہرست ہے۔

بدھ کو قومی تعلیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ،ہمارے ملک کے 26 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں، یہ تعداد دنیا کے 150 ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اس چیلنج کو قبول کیا، تعلیم ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور ہم اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس ساری صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے وہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں۔ وفاقی وزیر تعلیم کے شعبہ میں تعاون کرنے والے تمام غیر ملکی ڈونرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US