محکمہ ماحولیات کی کارروائی، پرنٹنگ یونٹ کاسٹیم بوائلر اور تھرموآئل ہیٹر سیل، مالک کو 3 لاکھ جرمانہ

image

فیصل آباد ۔ 08 مئی (اے پی پی):محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا روڈ پر پرنٹنگ یونٹ کے سٹیم بوائلر اور تھرموآئل ہیٹر کو سیل اور مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے اطلاع ملنے پر پرنٹنگ یونٹ کو چیک کیا جہاں پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023 ء کی خلاف ورزی پائی گئی اور بوائلر وہیٹر کے ذریعے ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بوائلر اور تھرموآئل ہیٹرکو سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ماحول کا تحفظ ترجیح ہے اور کسی کو آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں اس ضمن میں بلاتعطل ایکشن جاری اور خلاف ورزی پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US