وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

image

لاہور۔8مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے ملاقات کی اور پنجاب ترکمانستان کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی وعوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا ۔

ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتے ہیں، پنجاب میں توانائی، انڈسٹری، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔ اس موقع پرسینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US