لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں بھر نے کے واقعہ پر قابو پالیا گیا ہے ، ترجمان سی اے اے

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں بھر نے کے واقعہ پر قابو پالیا گیا ۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق عازمین حج کے لئے بنائے گئے خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوااور علی الصبح شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے۔ فلائٹ آپریشنز جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔لاہور ائرپورٹ لینڈ کرنے والی فلائیٹس کی عارضی طور پر مینول امیگریشن کی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US