پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ

image

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد اور درآمدات میں 27.61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات اور سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے10ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 2.341 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.70 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 37 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 199.35 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 175.54 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 13.56 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں چین کو پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 18.97 فیصد کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے10ماہ میں چین سے درآمدات کا حجم 10.648 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 18.34 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 27.61 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل میں چین سے درآمدات کا حجم 1.285 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 598.19 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 114.92 فیصد زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے10ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 25.66 ارب ڈالر اور درآمدات کا حجم 43.35 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US