ملک کے بیرونی قرضوں میں نومبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے اختتام پر بیرونی قرضوں کا حجم 22 ہزار 925 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے۔
اکتوبر کے اختتام پر بیرونی قرضوں کا حجم 23004 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبر 2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں بیرونی قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نومبر 2024 کے اختتام پر بیرونی قرضوں کا حجم 21 ہزار 780 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو نومبر 2025 میں 5.3 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22 ہزار 925 ارب روپے ہو گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک کے اندرونی قرضہ جات کا حجم نومبر کے اختتام تک 54 ہزار 619 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جو اکتوبر کے 53 ہزار 966 ارب روپے کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔