ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، مزید بڑھنے کا امکان

image

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کے قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

حیدرآباد میں 10 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، 20 کلوآٹے کا تھیلا 2400 سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوگیا۔

چکی مالکان کا کہنا ہےکہ 100 کلو گندم کی بوری پر 13 سے 15 سو روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو تھیلے کی قیمت 200 روپے تک بڑھ چکی ہے۔

ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری گندم کا اجرا نہ ہونے سے پنجاب میں آٹے کی قلت برقرار ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں بحرانی کیفیت بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کا اجرا لاہور تک محدود ہے اور دیگر شہروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب نہیں، فلور ملز نے گندم منہگی ہونے پر پسائی روک دی ہے، 4600 روپے من گندم لے کر سستا آٹا فروخت نہیں کرسکتے۔

گروپ لیڈر فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ محکمہ جتنی گندم دے رہا ہے اتنا آٹا بازار میں بھجوا رہے ہیں، گندم کی قلت ہے اور یہ مہنگی بھی ہوگئی ہے، گذشتہ سال کی نسبت امسال گندم اجرا انتہائی کم ہے، آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے اور مزید بڑھے گی۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق صوبے میں گندم 8 لاکھ میٹرک ٹن موجود ہے، قلت نہیں، پنجاب میں آٹے کا ایک ہی ریٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے کا ہے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہے، پنجاب میں آٹے کی قیمت نہیں بڑھی اور نہ ہی بڑھنے دیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US