پی آئی اے کا لاہور سے لندن کیلیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

image

قومی ائیرلائن نے لاہور سے لندن کیلیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق 30 مارچ کو لاہور سے لندن کے لیے پہلی پرواز پی کے 757 روانہ ہوگی، لاہور سے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ائیر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ 6 سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے، لندن قومی ائیرلائن کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے، پروازوں کی شروعات سے برطانیہ کیلیے قومی ائیرلائن کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہوجائے گی۔

ترجمان کے مطابق پابندی سے قبل قومی ائیرلائن پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق قومی ائیرلائن پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کیلیے ہفتہ وار تین پروازوں کا اعلان کرچکی ہے، اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US