پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا اور 100 انڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 1704 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 766 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مارکیٹ میں مضبوط رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ مثبت معاشی اشاریے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری ہے۔