پنجاب میں اساتذہ کے لئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف

image

پنجاب میں اساتذہ کے لئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی گئی، ہارڈ شپ گراؤنڈز پر ٹرانسفرز پورا سال کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معذور، بیوہ، مطلقہ، طویل فاصلہ، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفرز بھی پورا سال اوپن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا بھی اعلان

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ نئی ٹرانسفر پالیسی کے تحت جنرل ٹرانسفر اور میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں صرف دو بار ہو گی۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا،تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر ایس ٹی آر کے تناظر میں اپلائی کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US