وزیر اعظم سے گورنر پختونخوا کی ملاقات ، سیاسی صورتحال اور صوبے کے مسائل پر تبادلہ خیال

image

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور صوبے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیرِ اعظم سے میری پہلی ملاقات تھی، جس میں وزیرِ اعظم نے گورنر بننے کی مبارک باد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت

انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ کینال کے لیے بھی رقم رکھنے کی سفارش کی ہے، سوئچ آن یا آف کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ،صوبے میں 24 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز موجود نہیں ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعظم سے کے پی کے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بھی بات ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہوں گا کہ صوبے میں امن کے قیام پر توجہ دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US