پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے کمی کا امکان

image

عالمی منڈی میں نرخوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے کمی کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے، یکم جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ایک ماہ میں چاول کی قیمتوں میں 40 سے 70 روپے فی کلو تک کمی

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 5 روپے سے ساڑھے سات روپے تک کم ہو سکتی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھجوائے جائے گی، وزارت خزانہ وزیراعظم کی جانب سے حتمی فیصلے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

پشاور میں مرغی سستی ، لاہور میں قیمتوں میں استحکام

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے پاکستانی عوام بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مستفید ہو گی۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے تک کمی کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US