بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور

image

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت کی جانب سے جیل انتظامیہ کو اس حوالے سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی

عدالت کی جانب سے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے معالج ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لینے کا حکم بھی دیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بشریٰ بی بی کا مقدمہ فاضل عدالت میں نہیں لہذا ہفتہ وار ملاقات کروانے سے متعلق درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US