عوام کو ایک اور جھٹکا ، بجلی 3.28 روپے فی یونٹ مہنگی

image

عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا ،بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، یہ اضافہ  جون، جولائی اور اگست کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی مزید 3.49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان ، صارفین پر 34 ارب کا بوجھ پڑے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

یپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US