وزیراعظم نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی

image

وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آر) نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔ ایف بی آر حکام نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق ہدایت عالمی مالیاری ادارے (آئی ایم ایف) کو بھجوا دی ہیں۔

برطانوی حکومت نے بادشاہ چارلس کی تصویر والے نئے بینک نوٹ جاری کر دیئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بجٹ 2024-25 سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات کریں گے۔

خیال رہے کہ نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US