چوہدری عدنان قتل کیس ، لیگی رہنما چوہدری تنویر کی ضمانت مسترد ، گرفتاری کا حکم

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا سہیل نے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس کی سماعت کی،عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،سیشن جج رانا سہیل  نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رہنما چودھری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اورچودھری تنویر کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

پی پی 19 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے

عدالت نے دانیا ل چوہدری، اسامہ چوہدری، چوہدری چنگیز کی درخواست ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے صبح ملزمان کی حاضری لگا کر انہیں جانے کی اجازت دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US