میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

image

میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں کلور شریف کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو کچہری عیسیٰ خیل سے واپس جا رہے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US