وزیراعظم شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورۂ چین پر آج چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ چینی سیاسی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔ اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ کی بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم سے نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ملیں گے۔
دنیا چین کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتی، شہباز شریف
اس موقع پر پاک چین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔ چین پہنچنے پر شینزن ہوائی اڈے پر چینی حکام اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا تھا۔